76

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی تنظیم سازی کے لیے لابنگ تیز،مرکزی عہدوں پر کون کون ہوگا امیدوار

مظفرآباد(لیاقت بشیر فاروقی سے)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی تنظیم سازی کے لیے لابنگ تیز،مرکزی عہدوں پر کون کون ہوگا امیدوار،صدر کے لیے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مدمقابل کوئی اور نہ آسکا جبکہ دیگر عہدیداران پر سینئر نائب صدر کے لیے سردار عبدالقیوم نیاز ی ہارٹ فیورٹ جبکہ نائب صدر کے لیے پنجاب سے دیوان غلام محی الدین،چوہدری مقبول،حافظ حامد رضا کے ناموں پر غور شروع۔ضلع میرپور سے چوہدری ارشد،ضلع بھمبر سے چوہدری عبدالرزاق اور ڈاکٹر انعام الحق،ضلع کوٹلی کے لیے چوہدری اخلاق،عنصر ابدالی اور رفیق نیئر کا نام زد عام ہے۔ضلع باغ سے کرنل نسیم کے فرزند ہارٹ فیورٹ امیدوار ہیں۔جبکہ ضلع سدھنوتی سے آصف علی،ضلع حویلی سے چوہدری عامر نذیر،زاہد ہاشمی،تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد سے سردار تبارک علی،مرتضیٰ گیلانی،محمد حنیف اعوان،جبکہ سیکرٹری جنرل کے لیے خواجہ فاروق احمد،ماجد خان اور راجہ مصدق زیر غور ہیں۔دیگر عہدوں پر لابنگ تیزی سے جاری ہے جس میں حاجی گل خنداں،قاضی اسرائیل،میاں اخلاق الرسول،اسحاق طاہر ایڈووکیٹ،لیاقت قیوم عباسی،سید جواد گیلانی اور ذیشان حیدر کے نام زیر غور ہیں۔راجہ شیراز،منیر اختر سلہریا،راجہ فرخ ممتاز،وارث گیلانی،خواجہ مقبول وار،ساجد عباسی،راجہ خرم،شوکت فرید ودیگر بھی عہدوں کے لیے پور ی طرح متحرک ہوچکے ہیں۔کون بنے گا مقدر کا سکندر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کا انتخاب اسی ہفتے مکمل ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں