26

راولاکوٹ رمضان میں غیر قانونی بلا اجازت گوشت اور ملاوٹ شدہ قیمہ دھڑلے سے فروخت

  1. راولاکوٹ صدائے حق کشمیر نیوز ۔ ظلم کی انتہاء ہے قانون شکنی عروج پر ہے تمام کباب فروش رمضان میں غیر قانونی بلا اجازت گوشت اور ملاوٹ شدہ قیمہ دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں ستم ظریفی یہ ہے کے قصاب جانوروں کی رانیں کباب فروشوں کے ہاتھ فروخت کر دیتے ہیں اور تمام ہڈیاں چھیچھڑے ملا کر گاہکوں کو گوشت بیچا جاتا ہے اور اس کے بھی من مانے دام وصول کیے جاتے ہیں کباب فروش بغیر ہڈی گوشت مہنگے داموں فروخت کر کے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ادھر کپڑے سلائی کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں حجام والوں نے بھی من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں ضلعی انتظامیہ پرائز کنٹرول کمیٹی ریٹ جاری کرنے اور عملدرامد کرانے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے اس سارے گھناونے کھیل میں سرمایہ داروں کا ایک مخصوص با اثر طبقہ شامل ہے اور غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں