37

رمضان میں غسل کرنے کا صحیح طریقہ

آزادکشمیر (صدائے حق کشمیر نیوز) سوال: فرض غسل میں عورت کن باتوں کا خاص اہتما م کرے ؟ جواب : فرض غسل میں عورت درج ذیل باتوں کا خاص اہتمام کرے . 1 .

غسل طریقہ یہ ہے کہ پہلے ہاتھ دھوئے اور استنجاء کرے پھر بدن پر کسی جگہ نجاست لگی ہو . اسے دھوڈالے . پھر وضو کر لے . 2 . غسل میں تین چیزیں فرض ہیں . 1 . کلی کرنا 2 . ناک میں پانی ڈالنا 3، پورے بدن پر پانی بہانا 3 . بیٹھ کر نہائیں اس میں پردہ زیادہ ہے . 4 . اگر سر کے بال کھلے ہوں تو سب بالوں کو بھگونا اور جڑوں میں پانی پہنچانا فرض ہے ایک بال بھی سوکھا رہ گیا تو غسل نہ ہوگا . 5 . نتھ ،بالیوں ،

انگوٹھی . اور چھلوں کو تنگ ہونے کی صورت میں خوب ہلائیں تاکہ پانی سوراخوں میں پہنچ جائے . 6 . اگر بالیاں نہ پہنی ہوں تو احتیاطا سوراخوں میں پانی ڈال لے . 7 . اگر بالوں میں گوند افشان لگی ہو تو دھو ڈالے کیونکہ بالوں کی جڑوں میں پانی پہنچانا واجب ہے ورنہ غسل نہ ہوگا . 8 . اگر ناخن وغیرہ میں آٹا لگ کر سوکھ گیا تو پہلے صاف کرے ورنہ غسل نہ ہوگا . 9 . اگر ناخنوں میں نیل پالش لگی ہو تو صاف کرے کیونکہ یہ بدن تک پانی بیچنے نہیں دیتی . ورنہ غسل نہ ہوگا . “ولو کان شعرۃ المراۃ منقوضا یجب ایصال الماء الی ٰ اثناء ہ . ” ( ھندیہ :1/ 14) (دارالافتاء جامعہ حفیظیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں