720

آزادکشمیر نوجوان نے خودکشی کرلی وجہ افسوسناک

باغ عمران عباسی سے ضلع باغ کے نواحی علاقے ناڑاکوٹ ناڑا کے رہائشی شہزاد نے سحری کے وقت خود کو سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیا منگیتر کے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا علاقے میں فضاء سوگوار والدین غم سے نڈھال خودکشی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی تفصیلات کے مطابق شہزاد نے اپنی منگیتر کے لیے کپڑے خریدے اپنی منگیتر کو کپڑے دینا چاہتا تھا منگیتر کے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر سحری کے ٹائم پستول لیکر گھر سے تھوڑے فاصلے پر جاکر 2بجکر 45منٹ پرخودکشی کرلی اس نے اپنی سر پر گولی ماری جسکی وجہ جگہ پر جاں بحق ہوگیا گولی کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ اور گھر والے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے مزید انکشافات متوقع پولیس نے پستول اور موبائل قبضے میں لے لیا شہزاد کو 3بجے اسکے آبائی گاوں سپرد خاک کردیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں