100

 بچوں کے باپ کی 10 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، راہگیر خاتون نے شور مچانے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟ دلخراش تفصیلات

پٹنہ (صدائے حق کشمیر نیوز) بھارتی ریاست بہار میں ایک ادھیڑ عمر آدمی نے 10 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا، راہگیر خاتون نے ملزم کو دیکھ کر شور مچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاموش کرادیا.بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے امہارا گاﺅں میں ایک 10 سالہ بچی قریبی مکئی کے کھیت سے ایندھن لینے گئی تو اسی گاﺅں کے ادھیڑ عمر آدمی نے اسے پکڑ لیا.6 بچوں کے باپ ملزم نے بچی کے ہاتھ اور منہ باندھ کر اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا. ملزم کو یہ فعل بد کرتے ہوئے اسی گاﺅں کی ایک خاتون نے دیکھا اور شور مچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے اور اس کے پورے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاموش کرادیا. واقعہ رپورٹ ہوتے ہی فاربس گنج پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ بچی کو بیان درج کرانے کیلئے عدالت بھجوادیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں