سابق وزیر حکومت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار طاہر انور خان نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ریاست سردار محمد مسعود خان جو مسلم لیگ ن کے 39ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے تھے آزادکشمیر میں قائم حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں سرگرم ہیں اور ان کی سرگرمیاں صریحاً مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں ، ان حالات میں صدر ریاست کو عہدہ صدارت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے انہوں نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ صدر ریاست کی عید کے فوری بعد اس ایک جماعت کی جانب سے منعقدہ سیاسی تقریب میں شرکت کا نوٹس لیں